• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی 4 روپے  33 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے، درخواست نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جمع کروائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں کل 8 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی بیچی گئی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت 29 دسمبر کو کی جائے گی۔

اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بھی پہلے ہی بجلی پونے 5 روپے مہنگی کی جاچکی ہے، درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

تازہ ترین