• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ (جنگ نیوز )چین کی ہائی وے پر فلائی اوور کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 4افرادہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران 198ٹن وزنی 3ٹرک پل پر گزر رہے تھے جو اس پل پر گزرنے کی قابل اجازت حد سے چار گنا زیادہ تھی۔ پل سے گرنیوالے 2ٹرکوں کے ٹکڑے ہوگئے۔زیادہ وزن کے باعث گرنے والا پل 11سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین