• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: عبدالاحد حقّانی

صفحات: 207، قیمت: 500 روپے

اسٹاکسٹ: المجاہد پبلشرز، ایم بلاک، ٹرسٹ پلازہ، گوجرانوالہ۔

مصنّف وزارتِ مذہبی امور کے سابق ڈائریکٹر( سیرت و تحقیق) ہیں اور علمائے لدھیانہ جیسے علمی و روحانی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔زیرِ نظر کتاب تین حصّوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصّے میں ’’مضامین سیرت النبی ﷺ‘‘ کے عنوان سے 13 مضامین شامل ہیں، جو روزنامہ جنگ کے اسلامی صفحے،’’ اقراء‘‘ اور دیگر مذہبی ایڈیشنز میں شایع ہوئے۔اِن مضامین میں عام فہم اور عمدہ طریقے سے عوام النّاس تک سیرتِ طیبہؐ کا حقیقی پیغام پہنچانے کی کام یاب کوشش کی گئی۔ اِس ضمن میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ مضامین آج کے جیتے جاگتے مسائل کے تناظر میں ہیں، جس سے ان کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔ 

کتاب کے دوسرے حصّے میں ’’عدل نامہ رسولﷺ‘‘ کے عنوان سے 16 صفحات پر مشتمل ایک نظم سی ہے، جس کے متعلق افتخار عارف اور دیگر ماہرین کے علاوہ خود مصّنف کا بھی یہی کہنا ہے کہ اسے فنی معیار پر جانچنے کی بجائے اس میں دئیے گئے پیغام سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔ تیسرا اور آخری حصّہ میثاقِ مدینہ، صلحِ حدیبیہ، معاہدۂ نجران اور حجۃ الوداع کے خطبے کے عربی متن اور اُن کے اردو تراجم پر مشتمل ہے۔ مولانا زاہد الراشدی، ڈاکٹر قبلہ ایاز، ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو، ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سمیت بہت سے اہلِ علم نے مصنّف کی کاوشوں کی تعریف کی ہے، جب کہ وفاقی اردو یونی ورسٹی کے ڈائریکٹر سیرت چیئر اور ممتاز ماہرِ تعلیم، ڈاکٹر حافظ محمد ثانی نے کتاب کے لیے مبسوط، مدلل، وقیع اور دل نشیں دیباچہ تحریر کیا ہے، جس میں نبی کریم ﷺ کی ذاتِ بابرکات اور آپﷺ کے پیغام پر مختلف حوالوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

تازہ ترین