• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب میں چار روزہ ایم ڈی ایل بیسٹ ساؤنڈ اسٹورم میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔ 

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسا منظر سعودی عرب میں موسیقی پر عائد پابندی اٹھانے کے چند سال بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ 

اس ایونٹ میں سعودی عرب کا بائیکاٹ کرنے والے بین الاقوامی موسیقار ڈی جے ڈیوڈ گویٹا نے بھی پرفارم کیا۔ 

سعودی تفریحی اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے کہا ہے کہ اس چار روزہ ایونٹ میں 7 لاکھ 32 ہزار افراد نے شرکت کی۔ 

واضح رہے کہ 2019 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں نوجوان مردوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین