• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی نے عاصم اظہر کی والدہ کے دل میں جگہ بنالی

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ، گلوکار عاصم اظہر کی والدہ گُلِ رانا کی جانب سے معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی کے لیے سوشل میڈیا پر پیار کا اظہار کیا گیا ہے۔

میرب علی ماڈلنگ میں نام کمانے کے بعد اب اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ چکی ہیں، میرب علی کی فین فالوونگ میں جہاں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے وہیں اِن کا نوجوانوں کے ہر دلعزیز، معروف گلوکار عاصم اظہر اور اُن کی والدہ کے ساتھ بھی تعلق گہرا ہو رہا ہے۔

میرب علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا پر اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔


اُن کی ایک نئی تصویر پر عاصم اظہر کی والدہ، گُل رانا نے محبت بھرا کمنٹ کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گیا ہے اور یہ پوسٹ فین پیجز پر بھی خوب شیئر کی جا رہی ہے۔

میرب علی کا اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’سال 2019ء کی سردیوں میں لی گئی تصویر۔‘

میرب علی کی اس پوسٹ پر گل رانا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بیٹی جو کہ میرے دل میں رہتی ہے۔‘

گل رانا کے اس کمنٹ کے جواب میں میرب علی نے بے تکلفی کا اظہار کرتے ہوئے گُل رانا کو ’ گُلی‘ کہہ کر پکارا۔

دونوں کے مداحوں کو یہ پوسٹ اور اس پر کیے گئے محبت بھرے کمنٹس بے حد پسند آ گئے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اِن دنوں فنکاراؤں کو ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ ایک اچھے رشتے میں بندھے رہنے کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین