لاکھوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان آج37 برس کی ہوگئی ہیں۔
اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے اُن کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے دل کھول کر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہم سفر سے شہرت حاصل کی اور پھر اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں بلکہسرحد پار بھارت میں بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم’رئیس‘ سے دیا تھا، اس فلم میں انہوں نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائےتھے۔