• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لٹل ماسٹر حنیف محمد, ٹوئٹر
لٹل ماسٹر حنیف محمد, ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے لیجنڈ حنیف محمد کی 87ویں سالگرہ پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایک خصوصی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’1934 میں آج کے دن، طویل ترین ٹیسٹ اننگز کا ریکارڈ بنانے والے، حنیف محمد کی پیدائش ہوئی تھی۔‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ کی اننگز میں 337 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا ریکارڈ بنانے والے اسٹار کرکٹر 21 دسمبر 1934 کو بھارت کے شہر جوناگڑھ میں پیدا ہوئے۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد کا شمار دنیا کے عظیم بیٹرز میں کیا جاتا ہے، وہ پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔

حنیف محمد نے 1952 میں دہلی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا جہاں پہلی اننگز میں انہوں نے 51 رنز بنائے۔

حنیف محمد بہترین بیٹسمین ہونے کے ساتھ زبردست فیلڈر اور وکٹ کیپر بھی تھے۔

پاکستان نے 1954 میں اوول کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف جو تاریخی فتح حاصل کی اس میں آخری وکٹ پر حنیف محمد نے جم مکونن کو رن آوٹ کیا اور پاکستان نے 43 رنز سے وہ تاریخی فتح حاصل کی۔

حنیف محمد نے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار 915 رنز اسکور کیے، جس میں 12 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 برج ٹاون ٹیسٹ میں337 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو یقینی شکست سے بچایا وہ 970 منٹ کریز پر رہے یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

حنیف محمد سمیت ان کے تین بھائی وزیر محمد ،مشتاق محمد اور صادق محمد پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے شعیب محمد نے بھی پاکستان کی جانب سے 45 ٹیسٹ میچز کھیلے، حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں۔

تازہ ترین