چین نے سنکیناگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے چار امریکی عہدیداروں پر پابندی لگا دی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق جوابی اقدامات میں مذہبی آزادی کے امریکی وفاقی کمیشن کے چار عہدیداروں پر پابندی لگا رہے ہیں۔
ان چاروں افراد کے چین میں داخلے پر پابندی ہوگی اور ان کے چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے۔ کوئی بھی چینی شہری یا کمپنی ان چار افراد سے کوئی لین دین نہیں کر سکے گا۔
امریکا نے کچھ روز پہلے سنکیناگ میں ایغور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر چینی سیاستدانوں اور کمپنیوں پر پابندی لگائی تھی۔