• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے جم کی تصویر شیئرکردی، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکار سلمان خان نے جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کری اور مداحوں سے اپنی کیپ سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سپرفٹ جسامت رکھنے والے فلم اسٹار ہیں، انہوں نے کئی فلموں میں شرٹ کے بغیر بھی مناظر عکس بند کروائے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے فوٹو شیئر کیا تو انہوں نے چاہنے والوں سے پوچھ لیا کہ ان کا کیپ کیسا لگ رہا ہے؟

اس پر سنگیتا بجلانی نے کمنٹ کرتے ہوئے آگ کی ایموجی شیئر کی۔ 

تصویر پر سلمان خان کے مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کیا مذاق کیا ہے، اگر آپ شرٹ کے بغیر ہیں تو ٹوپی پر دھیان کس کا جائے گا؟‘

ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان کی تصویر کترینہ کیف کی شادی کے بعد ان کے خلاف بننے والی میمز کا جواب ہے۔ 

صارف نے لکھا کہ لوگ چاہے بھائی پر کتنی ہی میمز کیوں نہ بنالیں، لیکن بھائی ہمیشہ بلاواسطہ طریقے سے جواب دیتے ہیں۔ 

تازہ ترین