• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں بچوں کو بروقت نصابی کتب فراہم نہ کرنے پر وزیر تعلیم گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شمالی افریقی ملک لیبیا میں بچوں کی درسی کتابوں کی کمی پر ملک کے وزیر تعلیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اس لاپرواہی پر تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس میں وزیر منصوبہ بندی سمیت متعدد دیگر افسران بھی مطلوب ہیں۔ 

یاد رہے کہ سابق مرد آہن معمر قذافی کے دور سے لیبیا کے حکام ستمبر میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہر طالب علم کو مفت نصابی کتب فراہم کرنے کے لیے رقم مختص کرتے رہے ہیں۔ 

لیکن اس مرتبہ کتابیں تاحال فراہم نہیں کی جاسکیں، جس کی وجہ سے بچے کتابوں کی فوٹو کاپی کرواکر پڑھائی کررہے ہیں۔

تازہ ترین