• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی بورڈ آف گورنر کا اجلاس، کئی امور پر غور

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا - فوٹو: فائل
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا - فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین رمیز راجا کی صدارت میں ہوا، جس میں کئی امور زیر غور آئے۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں چیئرمین، قائمقام چیف ایگزیکٹو اور چیف فنانشل آفیسر نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

اس کے علاوہ کرکٹ ڈیولپمنٹ سے متعلق پلانز، بی او جی کمیٹیز کی رپورٹس بھی زیر غور لائی گئیں، جبکہ پی سی بی کی پالیسیوں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے پی سی بی چئیرمین رمیز راجا کل پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین