• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ ہانیہ عامر انسٹا گرام  اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ ہانیہ عامر انسٹا گرام  اکاؤنٹ

پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر پر اسپائڈر مین کے کردار کا ایسا بھوت سوار ہوا ہے کہ وہ خود بھی اسپائڈر مین بن گئی ہیں۔

اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی کمنٹس کا نشانہ بننے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہر آنے والی نئی ویڈیو اور تصویریں دوسری اداکاراؤں سے ذرا ہٹ کے ہوتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے کروائے گئے بس فوٹو شوٹس ہی سنجیدہ ہوتے ہیں ورنہ وہ ہر وقت تفریح کے موڈ میں نظر آ تی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصویریں اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسپائڈر مین کا روپ دھارے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کی یہ نئی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا فین پیجز پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کو ہانیہ عامر کو پہچاننے میں مشکل کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر بھارتی معروف کامیڈین و اداکارہ ڈولی سنگھ کی جانب سے بھی اُن کے اس انداز کی تعریف کی گئی ہے۔

تازہ ترین