بھارتی ریاست تلنگانہ میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تلنگانہ میں رپورٹ اومی کرون ویرینٹ کیسز میں سے ایک مقامی منتقلی کا کیس بھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں اومی کرون ویرینٹ کیسز 24 ہوگئے ہیں جبکہ نئی دلی میں اومی کرون کے 57 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 213 ہوگئی ہے۔
بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 6 ہزار 317 کیسز اور 318 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔