• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ لڑکا روز مجھے تِگنی کا ناچ نچاتا ہے، بیٹے کی سالگرہ پر عاطف اسلم کا مزاحیہ انداز

عاطف اسلم، انسٹاگرام
عاطف اسلم، انسٹاگرام

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر منفرد انداز اپناتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے دوسرے بیٹے کی دو تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ اُن کے بیٹے کی آج دوسری سالگرہ ہے۔

عاطف اسلم نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس کی شکل پر مت جانا، یہ لڑکا مجھے روز دُگنی اور تِگنی کا ناچ نچاتا ہے، الحمد اللّٰہ۔‘

عاطف اسلم انسٹاگرام
عاطف اسلم انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو باس بے بی، آپ اپنے آس پاس کے تمام ہی لوگوں کے لیے خوشیوں کا باعث بنیں۔‘

خیال رہے کہ عاطف اسلم کے ہاں 2019ء میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن انہوں نے تقریباً ایک برس بعد بچے کی جنس کے حوالے سے بتایا تھا لیکن نام اب تک منظرِ عام پر نہیں لائے ہیں۔

’دل دیا گلاں‘ گلوکار نے 2013ء میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ ہوا تھا جو اس وقت 8 سال کا ہو چکا ہے۔

تازہ ترین