• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’بابر اعظم حقیقی لیجنڈ ہیں‘
’بابر اعظم حقیقی لیجنڈ ہیں‘

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مستقل مزاجی سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں قومی کپتان کی تعریف میں ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ بابر اعظم ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، طویل مدت بعد ایک مستقل مزاج کرکٹر میسر آیا ہے۔

اداکار نے لکھاکہ کرکٹ میں مستقبل بابر اعظم کا ہی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین