برطانوی حکومت کی جانب سے قرنطینہ قواعد میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
وزیر صحت ساجد جاوید کے مطابق کورونا متاثرہ افراد دو منفی ٹیسٹ کے ساتھ 10 کے بجائے 7 دن قرنطینہ میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے چھٹے، ساتویں روز لٹرل فلو ٹیسٹ کے منفی نتیجے پر قرنطینہ ختم ہوگا۔
ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد اومی کرون کے سبب نظام میں پڑنے والے خلل کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اومی کرون کے سبب عملے کی غیر حاضریوں سے صحت، تجارت اور ریل سروسز متاثر ہورہی ہیں، قرنطینہ قواعد میں تبدیلی ماہرین صحت کی رہنمائی کے بعد کی گئی ہے۔