• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 150 روپے کم ہوئی ہے، گزشتہ روز ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں اتنا ہی اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 789 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین