• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید میاں داد کا عمران خان کی حمایت سے متعلق سوال پر جواب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے نائب کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پہلے ٹیموں کی سیکیورٹی ایشوز نہیں ہوا کرتے تھے اب مسائل بڑھ گئے ہیں۔

اس پر صحافی نے لیجنڈ کرکٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے عمران خان کی ماضی میں حمایت کی تھی، موجودہ حالات میں اُن کی حمایت کریں گے؟

اس پر جواب میاں داد نے جواب دیا کہ دوسرے ممالک کے حالات لاء اینڈ ریگولیشن کی وجہ سے بہتر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی جگہ کو اچھا کرنا ہو تو وہاں کے لوگوں کو شعور ہونا چاہیے۔

جاوید میاں داد نے یہ بھی کہاکہ ہارنے سے سیکھنے اور جیتنے سے حوصلہ بڑھتا ہے، کھلاڑیوں کو خود پر اعتبار ہی نہیں کہ آگے موقع ملے گا یا نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں لڑکوں کو موقع ملا تو انہوں نے گیمبلنگ کرکے پیسے بنائے۔

تازہ ترین