• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر 12محکموں کو وزیراعلیٰ پنجاب کاخط

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی پر 12 محکموں کو خط لکھ کر اپنی کارکردگی بہتر بنانےسے متعلق متنبہ کردیا۔

عثمان بزدار نے زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، کھل پنچائت اتھارٹی کو انتباہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جن اداروں کو خطوط بھیجے ان میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کھال ڈیولپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔

عثمان بزدار نے بہاول ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ہلال ڈیولپمنٹ ایجنسی کو بھی تنبیہ کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لاہور پارکنگ کمپنی، لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کو بھی خطوط بھیجے گئے۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو بھی ناقص کارکردگی پر انتباہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے اچھی پرفامنس دکھانے والے محکموں کو تعریفی خطوط بھیجے، عثمان بزدار کی جانب سے  7 محکموں اور کمپنیوں کو اچھی کارکردگی پر تعریفی خطوط جاری ہوئے۔

ایل ڈی اے، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، والڈ سٹی اتھارٹی، ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی، اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کو بھی وزیراعلیٰ نے  تعریفی خط بھیجے ہیں جبکہ پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی، قائداعظم سولر پاور کو بھی تعریفی خطوط  بھیجے گئے۔

تازہ ترین