• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا اقوام متحدہ کے مسودہ جمہوریت کی اصطلاحات پر اظہار تحفظات

سعودی عرب نے جمہوریت پر اقوام متحدہ کے مسودے میں جنسی رجحان اور صنفی شناخت کے الفاظ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر نے جمہوری مسودے میں قابل اعتراض اصطلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر عبداللّٰہ المعلمی نے کہا کہ ایسی اصطلاحات عرب مسلم شناخت اور کئی رکن ممالک کےقانون کے خلاف ہیں۔

عبدالمعلمی کے تحفظات کے بعد سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز شیخ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے ہم جنس پرست نظریے کی سخت مذمت کی تھی۔

سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ ہم جنس پرستی گھناؤنے جرائم میں سے ایک ہے، ہم جنس پرستوں کے لیے دنیا اور آخرت دونوں جگہ رسوائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ کےقانون میں انسانی حقوق سب سے پہلے اور سب سے اہم ہیں، انسانی حقوق بگڑی ہوئی خواہشات کا نام نہیں، جو زمین پر بدعنوانی کا بیج بوتی ہیں۔

تازہ ترین