• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی سیریز ’منی ہائیسٹ‘ کی کاسٹ کا حصّہ تھے؟

ویرات کوہلی نے ’منی ہائیسٹ‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہونے کی خبر کی تردید کردی۔
ویرات کوہلی نے ’منی ہائیسٹ‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہونے کی خبر کی تردید کردی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بارے میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوالات کے جواب دے دیے۔

 ویرات کوہلی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

45.5 ملین سے زائد  فالوورز کے ساتھ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیات میں شامل ویرات کوہلی نےاس ویڈیو میں ان تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں جوکہ ان کے بارے میں بہت زیادہ گوگل کیے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں ویرات کوہلی نے جن سوالات کے جواب دیے وہ یہ ہیں؛

1- ویرات کوہلی کیا کرتے ہیں؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کرکٹ کھیلتے ہیں‘۔

2- ویرات کوہلی کا کسٹمر کیئر نمبر کیا ہے؟

بھارتی کپتان نے اپناکسٹمر کیئر نمبر بتاتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے مداح انہیں 181818 پر کال کر سکتے ہیں، لیکن اُنہیں امید ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے‘۔

3-کیا ویرات کوہلی کے پاس پرائیویٹ جیٹ ہے؟

ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے اس خبر کی تردید کی اور کہا کہ ’نہیں، یہ ایک افواہ ہے، اُن کے پاس پرائیویٹ جیٹ نہیں ہے‘۔

4- کیا ویرات کوہلی ’بلیک واٹر‘ پیتے ہیں؟

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ اُنہوں نے اسے کئی بار آزمایا ہے لیکن وہ اسے باقاعدگی سے نہیں پیتے‘۔

5- کیا ویرات پڑھائی میں اچھے تھے؟

ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’وہ مہذب تھے، لیکن وہ کبھی ٹاپر نہیں تھے‘۔

6- کیا ویرات کوہلی ’منی ہائیسٹ‘ میں تھے؟

انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ منی ہائیسٹ میں نہیں تھے، صرف ان کا چہرہ پروفیسرسے ملتا جلتاہے‘۔

7- کیا ویرات کوہلی پنجابی میں بات کر سکتے ہیں؟

ویرات کوہلی نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ وہ پنجابی بول سکتے ہیں‘۔

انہوں نے پنجابی میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’وہ پنجابی بولتے ہیں وہ پنجابی میوزک سنتے ہیں، وہ پنجابی بولتے ہیں اور وہ پنجابی ہیں‘۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویرات کوہلی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی پر یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ بھارتی کپتان سیریز’منی ہائیسٹ‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہیں۔

تازہ ترین