• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا کو پاکستانیوں کی اسپیشل’انگریزی‘ بھا گئی

شنیرا اکرم ، فائل فوٹو
شنیرا اکرم ، فائل فوٹو 

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو پاکستانیوں کا انگلش بولنے کا انداز پسند آگیا۔

شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’ پاکستانیوں کا بالوں کو انگلش میں (Hair) کی بجائے(Hairs) کہنا اور موسمِ سرما کو انگلش میں ( Winter) کی بجائے (Winters) کہنےکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اُن کی انگلش خراب ہے‘۔

انہوں نے پاکستانیوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اب پاکستان کی تہذیب کا حصّہ ہے، یہاں ہر کوئی اسی انداز میں انگلش بولتا ہے، اسے منفی انداز میں نہ دیکھیں، بلکہ یہ بہت زبردست انداز ہے، اسے فخر سے اپنائیں‘۔

آخر میں شنیرا نے بتایا کہ’انگلش بولنے کا یہ انداز پاکستان کی اُن خصوصیات میں سے ایک ہے جو انہیں پسند آئی ہیں، بلکہ اب وہ بھی انگلش اسی انداز میں بولتی ہیں‘۔

تازہ ترین