• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نعمان اعجاز کی بیٹے زاویار کو اہم نصیحت، فوٹو انسٹاگرام
نعمان اعجاز کی بیٹے زاویار کو اہم نصیحت، فوٹو انسٹاگرام

سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے بیٹے زاویار نعمان کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک اہم نصیحت کردی ہے۔

 نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کے سیٹ سے اپنے بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’فالوورز کی تعداد انسان کو زیادہ اہم نہیں بناتی‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’ہٹلر کے پاس لاکھوں فالوورز تھے جبکہ حضرت عیسٰی ؑ کے پاس صرف 12 فالوورز تھے‘۔

خیال رہے کہ دونوں باپ بیٹا جلد ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ میں نظر آئیں گے، سنگِ ماہ کی پہلی جھلک میں زاویار نعمان بالکل اپنے والد کے ہم شکل لگ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زاویار نعمان اور نعمان اعجاز کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے موازنہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ زاویار اپنے والد کو ٹکّر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز کا بیٹے کے ساتھ پہلا پراجیکٹ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔

تازہ ترین