• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرناز سندھو، شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

ہرناز سندھو،  شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند
ہرناز سندھو، شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند 

مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ہرناز سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پسندیدہ اداکار اور بالی ووڈ میں کام کرنےکے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کےساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ’ وہ شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہیں، جس طرح وہ محنت سے کام کرتے ہیں‘۔

ہرناز سندھو نے مزید کہا کہ’ شاہ رخ خان آن اسکرین اور آف اسکرین بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں کافی حیرت انگیز کام کیے ہیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔

ہرناز سندھو سے پہلے دو بھارتی اداکاراؤں نے مِس یونیورس کا خطاب جیتا ، اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں اور لارا دتہ نے 2000 میں مِس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین