• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمین شال سے تعلقات ختم کردیے

فوٹو بشکریہ سشمیتا سین / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سشمیتا سین / انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمین شال کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ 

واضح رہے کہ کئی عرصے سے اداکارہ اور ان کے بوائے فرینڈ کو لے کر یہ چہ مگوئیاں زیر گردش تھیں کہ دونوں علیحدہ ہوگئے ہیں۔ 

تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک پیغام جاری کرکے روہمین شال کے ساتھ تعلقات کے خاتمے کی تصدیق کردی۔ 

سشمیتا کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر دوستی سے شروع ہوا تھا، اب میں اور روہمین ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔ 

اس پوسٹ کے جواب میں روہمین نے مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ دوست رہیں گے اور ساتھ میں دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔

سشمیتا کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے جس میں سے ایک صارف نے اس پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آپ دونوں اس پر خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں۔

تازہ ترین