• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جرمنی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ شخص کی عمر 60 سے زائد ہے۔

جرمنی میں اومی کرون ویرنٹ کے 810 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 198 ہوچکی ہے۔


دوسری جانب بھارت میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے، جہاں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 236 ہوگئی۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ریاست مہاراشڑا میں اومی کرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 65 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ نئی دلی میں اومی کرون ویرینٹ کے 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نئی دلی میں کورونا اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے سبب کرسمس اور سالِ نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 7 ہزار 495 کیسز اور 434 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

تازہ ترین