کراچی (نیوز ڈیسک) ماضی میں کشیدہ تعلقات کے باوجود، روس اور چین اب کئی معاملات بشمول تجارت، ٹیکنالوجی اور دفاع کے شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں اور انتہائی قریبی سطح پر تعاون کر رہے ہیں۔ یہ بات روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں روس کا صف اول کا شراکت دار ملک چین ہے۔ سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ وہ اور چائنیز صدر ایک دوسرے کو دوست مانتے ہیں۔