• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کی جانب سے برادر نسبتی کی شادی پر کیے گئے  ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

وقار یونس کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے بھی شادی میں ڈانس کر کے ماحول باندھ دیا۔

 وقار یونس نے اپنے برادر نسبتی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کے لیے مشہور  گانے ’دہلی والی گرل فرینڈ‘ کا انتخاب کیا۔

 وقار یونس کے برادر نسبتی کی شادی کراچی میں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹر معین خان اور اُن کے بیٹے، قومی بلے باز اعظم خان نے بھی اویس خان کی شادی کی تقریب میں ڈانس کیا تھا۔

تازہ ترین