• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نند کی شادی پر صبور علی کا موڈ کیوں خراب ہوا ؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی کی جانب سے اپنی نند، اداکارہ مریم انصاری کی شادی کے دوران ہونے والی بدمزگی پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں جہاں مریم انصاری کی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی تھیں وہیں ان کی بھابی، صبور علی کی ایک ویڈیو نے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی اپنے منگیتر علی انصاری کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اچانک غصے میں آ گئیں اور انہوں نے ڈانس کرنا بھی چھوڑ دیا، ویڈیو کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین اپنا تبصرہ پیش کرنے لگے کہ اِس جوڑی میں لڑائی ہو گئی ہے ۔

 ویڈیو پر اب صبور علی نے ردِ عمل دیتے ہوئے ایک انسٹا اسٹوری اپلوڈ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے کہ وہ اور علی انصاری ڈانس کرتے ہوئے ارد گرد موجود لوگوں کی جانب سے بغیر پوچھے ویڈیو بنائے جانے پر پریشان تھے، وہ دونوں ہی اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے۔‘

صبور علی نے مزید لکھا ہے کہ ’مگر اس صورتحال کے باوجود ہم دونوں نے  بہت انجوائے کیا، آپ سب کے پیار اور احساس کرنے کا شکریہ۔‘

تازہ ترین