• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا کمارا کیس؛ 149 ملزمان میں سے 64 کو رہا کردیا گیا


سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث 149 ملزمان میں سے پولیس نے تفتیش کے بعد 64 ملزمان کو رہا کردیا جبکہ 85 ملزمان سے تفتیش جاری ہے، تمام مرکزی ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہوچکا ہے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر زیر تفتیش ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث 85 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کو دوبارہ 18 مرکزی ملزمان کو گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ دیگر 67 ملزمان کو تین جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، واقعہ سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، تفتیش میں مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا اور لاش جلادی تھی۔

تازہ ترین