• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، مصری خاندان کے 4 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر القویٰ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں مصر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4  افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ خاندان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہا تھا۔

 حادثے کے شکار خاندان میں باپ، ماں اور ان کے پانچ بیٹے شامل تھے، ان بیٹوں میں سے دو مقامی آئی سی یو میں جبکہ پانچواں بیٹا جس کی حالت خراب ہے وہ کنگ سلمان اسپتال ریاض میں زیرعلاج ہے۔

تازہ ترین