• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ویرات کوہلی فلم ’83‘ کے فین ہوگئے
ویرات کوہلی فلم ’83‘ کے فین ہوگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83‘ کے فین ہوگئے۔

ویرات کوہلی نے طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ پر تبصرہ کیا ہے اور اسے ایک شاندار کاوش قرار دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے یادگار لمحے کو اس سے بہتر انداز میں دوبارہ زندہ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ‘

انہوں نے کہا کہ ’’83‘ ایک شاندار انداز میں بنائی گئی فلم  ہےجو آپ کو 1983ء کے ورلڈ کپ کے واقعات اور جذبات کی یاد تازہ کروادیتی ہے۔‘

بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ فلم میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا، رنویر سنگھ نے بالکل مختلف اداکاری کی، ٹیم نے بھی بہترین کوشش کی۔

خیال رہے کہ 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ فلم اس ٹیم کی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1983ء میں بھارت کو پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا۔

تازہ ترین