• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کا اہلیہ سے متعلق دلچسپ انکشاف

فوٹو، ہمایوں سعید انسٹاگرام
فوٹو، ہمایوں سعید انسٹاگرام

پاکستانی اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار ہمایوں سعید کی جانب سے اہلیہ کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے اہلیہ، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور ہر صورتحال میں ساتھ دینے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’1998ء میں شادی کے بعد یہ اُن کا بیرون ملک پہلا دورہ تھا، اُن کے ثمنیہ کے ساتھ یہ سارے سال بہت خوبصورت، روشن، ہنسی اور خوشیوں سے بھرے گزرے ہیں، ایک ایسی روشنی جو سورج سے بھی زیادہ روشن ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں سیم۔’

ہمایوں سعید نے اپنی اس پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ بات بھی لکھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلے کبھی ہم گود میں اٹھاتے تھے اب یہ خود ہی اٹھا لیتی ہے مجھے۔‘

تازہ ترین