• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 4 افسران کے جعلی ٹیکس ریفنڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کے 4 افسران کے جعلی ٹیکس ریفنڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق چاروں افسران 12 کروڑ 33 لاکھ روپے کے مجموعی جعلی ٹیکس ریفنڈز میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان افسران نے ایک کمپنی کو خلاف ضابطہ ریفنڈ دے کر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے اعلیٰ افسروں کو عہدوں سے فوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین