• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاروں کو کھونے والوں کیلئے کرسمس مشکل ہوسکتا ہے، ملکہ برطانیہ

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کےلیے کرسمس مشکل ہوسکتا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے شوہر کے انتقال کے بعد کرسمس پر قوم کے نام پیغام جاری کیا اور اپنے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لئے کرسمس مشکل ہوسکتا ہے، اس سال میں بھی اس بات کو بہتر طور پر سمجھ سکتی ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس کے موقع پر پرنس فلپ کی موجودگی کو محسوس کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ نے پرنس چارلس اورشہزادہ ولیم کی ماحولیات کی بہتری کے لئے کیے گئے کام کی تعریف کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی تقریر اس سال ونزر کاسل میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

تازہ ترین