• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسرحسین نے کرسمس پر بیٹے کی پہلی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

یاسرحسین نے کرسمس پر بیٹے کی پہلی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
یاسرحسین نے کرسمس پر بیٹے کی پہلی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے کرسمس کے موقع پر اپنے بیٹے کبیر حسین کی سوشل میڈیا پر پہلی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز اور بیٹے کبیر کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اقراءعزیز صوفے پر بیٹھے اپنے 5 ماہ کے بیٹے کی تصاویر بناتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس مبارک، اور تما م پاکستانیوں کو یوم قائد مبارک ہو‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اس خوبصورت جوڑے نے اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا پر متعارف کروایا ہے۔

اداکارہ اقراء عزیز نے بیٹے کی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ کبیر حسین سے آپ سب بھی ملاقات کریں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے ساتھ کبیر حسین کی تصویر شیئر کی جائے ۔

خیال رہے کہ رواں برس 23 جولائی کو اقراء اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن جوڑے نے بیٹے کا چہرہ مداحوں کو نہیں دکھایا تھا۔

یاسر سے متعدد بار بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ بچے کی نانی اجازت نہیں دیتیں۔

تازہ ترین