• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کو مارنے کے اعلان پر بھارتی حکومت خاموش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی انتہا پسندوں کی مسلمانوں کو قتل کر نے کے کھلے عام اعلان پر بھارتی حکومت اور رہنما خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت باقی سیاسی رہنماؤں کی بے حسی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کے خلاف متحرک جماعتوں کو حکومتی سطح سے پشت پناہی حاصل ہے۔

اخبار کا مزید کہنا ہے کہ کرسمس پر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا، موت کے خوف سے بھارتی عیسائیوں نے خود کو ہندو کہلوانا شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق انتہا پسند ہندو گرجا گھروں پر حملے کرتے ہیں اور عیسائیوں کو زبردستی ہندو بنا رہے ہیں، انتہا پسندوں کو مودی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

تازہ ترین