• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’جو چینل ڈھونڈ رہا ہوں، وہ کیوں مل نہیں رہا؟‘‘
بیٹے نے جھنجلا کر ریموٹ کنٹرول ایک طرف پھینکا۔
میری بیوی مسکرائی۔ دھیرے سے بولی،
’’جانو، میں نے چائلڈ لاک لگادیا ہے۔
اب تم وہ چینل نہیں دیکھ سکتے
جس کا دیکھنا بچوں کے لئے مناسب نہیں۔‘‘
بیٹا خفا ہوکر اٹھ گیا۔
میں نے ریموٹ کنٹرول سنبھالا اور چینل بدلنے لگا۔
وہ چینل نہ ملا جس پر کل اپنی پسندیدہ ہیروئن دیپکا پاڈوکون کی فلم دیکھی تھی۔
جھنجلا کر پوچھا،
’’جو چینل ڈھونڈ رہا ہوں، وہ کیوں نہیں مل رہا؟‘‘
بیوی نے شرارت بھرے لہجے میں کہا،
’’جانو، ہزبینڈ لاک!‘‘
تازہ ترین