• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر دشمن قوانین کیخلاف یکم جنوری کو تحریک کشمیر بچاؤ کی ہڑتال کی اپیل

مقبوضہ کشمیر میں تحریک جموں و کشمیر بچاؤ نے کشمیر دشمن قوانین، حلقہ بندی کمیشن کے جبری فیصلے کیخلاف یکم جنوری کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ہڑتال کی اپیل کے پوسٹرز سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کردیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نو آباد کاری کیلئے منظم طور پر نئے قوانین متعارف کرا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کا مقصد ہندوتوا وزیر اعلیٰ کو لانا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں لکھا ہے کہ مودی کی فسطائی حکومت مذموم مقاصد کے تحت مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کررہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کو آباد کرکے آبادی کےتناسب میں بگاڑ پیدا کیا جا رہا ہے۔

تحریک جموں کشمیر بچاؤ کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے ضمانت دی ہے۔ 

تازہ ترین