• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال میں میری دو نئی فلمیں ریلیز ہوں گی، احسن خان


ٹیلی ویژن نگری اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان نے نئے سال کی آمد پر اپنی دو فلموں کی نوید سنادی۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جیو کے نئے ڈرامے میں ایک انوکھے کردار میں نظر آئیں گے۔

اپنے نام سے منسوب بوتیک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیو کی ڈراما سیریل قیامت میں دلچسپ کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے احسن خان نے بتایا کہ فن کاروں کو شوبز کے ساتھ بزنس پر بھی دھیان دینا ہوگا۔

خوشی کی بات ہے کہ اب سنیما کھل گئے ہیں۔ میری نئی فلم نیلم منیر کے ساتھ ریلیز ہورہی ہے۔ اس کا نام ’چکر‘ ہے، جب کہ دوسری فلم ’رہبرا‘ ہے۔

تازہ ترین