• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی سی نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی


امریکا کےسینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی طرف سے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی گئی ہے، کورونا کے مریضوں کو 10دن کی بجائے 5 دن قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ مثبت ہو لیکن علامات نہ ہونے کی صورت میں 5 دن قرنطینہ کیا جا سکے گا جبکہ قرنطینہ کے بعد پانچ روز تک ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سینٹر فار ڈزیز کنٹرول نے کہا کہ ویکسین اور بوسٹر کی خوراک لینے والے افراد کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین اور بوسٹر حاصل کرنے والے افراد کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین