• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف جیو پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کا ڈرامہ دیکھنے لگے

حارث رؤف نے جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’جو بچھڑ گئے‘ کا ایک سین شیئر کیا
حارث رؤف نے جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’جو بچھڑ گئے‘ کا ایک سین شیئر کیا

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو مایا علی نے اپنا مداح بنا لیا ہے۔

حارث رؤف اس سے قبل بھی مایا علی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اب انہوں نے مایا علی کے نئےڈرامے کی ایک اسٹوری بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

حارث رؤف نے جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’جو بچھڑ گئے‘ کا ایک سین شیئر کیا اور ساتھ بتایا کہ وہ ’جو بچھڑ گئے‘ دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کی تاریخ پر عکس بند کیا گیا میگا ڈرامہ سیریل ’جو بچھڑ گئے‘ کا آغاز 12دسمبر سے ہوا تھا، گزشتہ اتوار اس ڈرامے کی تیسری قسط نشر کی گئی۔

یہ کہانی وطن کے جانثاروں کی سرفروشی کی داستان ہے جو تاریخی پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔

ایکشن، سسپنس اور جذبات سے بھر پور کہانی میں ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

تازہ ترین