• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ روم میں واقع شام کی اہم بندرگاہ لتاکیہ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، جس میں مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ 

 شامی سرکاری میڈیا کےمطابق اسرائیل نے لتاکیہ پورٹ پر متعدد میزائل داغے، حملے میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 

اسرائیلی میزائلوں نے لتاکیہ پورٹ کے کنٹینر یارڈ کو نشانہ بنایا، جس سے کنٹینر یارڈ پر آگ لگ گئی اور جس کے باعث مالی نقصان ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان نے شام میں فضائی حملے کی خبر پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی میڈیا کی خبروں پر ردعمل نہیں دیتے۔

تازہ ترین