• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی، تعلیمی ادارے بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اومی کرون ویرینٹ کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی آگئی، صورتحال پر قابو پانے کیلئے شہر میں یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔

جس کے مطابق فوری نافذالعمل ہونے والی پابندیوں کے تحت تعلیمی ادارے بند اور ریسٹورنٹس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔

جبکہ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، شادی کی تقریبات میں 20 افراد کی شرکت کی اجازت، سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

دلی میں حالیہ دنوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز دلی میں کورونا کے چھ ماہ کے ریکارڈ 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

دلی میں دو ہفتوں میں کورونا کیسز میں اومی کرون ویرینٹ کی شرح 3 سے بڑھ کر 30 فیصد ہوچکی ہے۔

تازہ ترین