• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کا خطرہ، بنگلہ دیش میں کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس کا آغاز

بنگلادیش میں اومی کرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رواں ماہ زمبابوے سے آنے والے دو بنگلادیشی کرکٹر میں اومی کرون ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی تھی۔

بنگلہ دیشی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اومی کرون ویرینٹ کا مقامی سطح پر پھیلاؤ ابھی نہیں دیکھا گیا۔


حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹس فرنٹ لائن ملازمین اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائے جائیں گے۔ 

بنگلادیش میں کورونا ویکسین کی 132 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ 27 فیصد آبادی کی کورونا ویکسین کی دو خوراکیں مکمل ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین