• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومتیں قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کریں، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

اسلام آباد میں شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتےکے دوران ایس پی آئی میں صفر اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے صفر اعشاریہ 12 فیصد کمی ہوئی۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ 23 اشیاء کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 23 اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر، ایل پی جی، انڈوں اور دوسری اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر ہوا۔

اجلاس میں گندم کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں گندم کی کاشت اطمینان بخش ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے پی اور بلوچستان میں خشک سالی کی وجہ سے گندم کی کاشت متاثر ہوئی ہے، چینی کے ذخائر میں بہتری سے قیمت میں کمی ہوگی۔

شوکت ترین نے دوران اجلاس کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر خدشات ہیں، صوبائی حکومتیں قیمت کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

تازہ ترین