• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کو رنبیر کپور کی کس صلاحیت نے متاثر کیا؟

صبا قمر نے رنبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے: فوٹو، انسٹاگرام
صبا قمر نے رنبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے: فوٹو، انسٹاگرام

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کیلئے سرحد پار سے تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں۔

اداکارہ نے رنبیر کپور کی فلم زندگی تماشا کا ایک کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیا۔

صبا قمر نے ویڈیو کِلپ پر لکھا کہ ’رنبیر ایک بہترین اداکار ہے۔‘
صبا قمر نے ویڈیو کِلپ پر لکھا کہ ’رنبیر ایک بہترین اداکار ہے۔‘

فلم کے ایک سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے رنبیر کپور کی اداکارانہ صلاحیتوں کو خوب سراہا ہے۔

صبا قمر نے ویڈیو کِلپ پر لکھا ہے کہ ’رنبیر ایک بہترین اداکار ہے۔‘

 دوسری جانب صبا قمر کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اداکارہ آج کل اپنے پراجیکٹ ’فراڈ‘ میں مصروف ہیں، ممکنہ طور پر ’فراڈ‘ میں صبا قمر کے ہمراہ میکال ذوالفقار اور احسن خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اس کو زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے۔

تازہ ترین