• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوزپ بوریل کا میانمار حکومت کا شہریوں کو زندہ جلانے پر شدید تشویش کا اظہار

فائل فوٹو، جوزپ بوریل
فائل فوٹو، جوزپ بوریل 

یورپین خارجہ و سیکیورٹی امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے میانمار حکومت کی جانب سے عام شہریوں پر حملوں اور اِنہیں زندہ جلانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے مطابق انہوں نے خاص طور پر 24 دسمبر کے خوفناک واقعے کا حوالہ دیا جس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے کارکنوں سمیت 35 سے زائد افراد کو ہلاک اور زندہ جلا دیا گیا اور اس تشدد کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو فوری سزا دی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہریوں اور انسان دوست کارکنوں کو نشانہ بنانا، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اُنہوں نے مزید آگاہ کیا کہ یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے یورپین یونین نے میانمار کی فوج، اس کے رہنماؤں اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں اور یونین مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

تازہ ترین