• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے کشیدگی بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، روس

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا روس کشیدگی بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

ماسکو سے ترجمان کریملن کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان آج ہونے والی فون کال سے چند گھنٹوں پہلے سامنے آیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کریملن دیمترے پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس بات چیت کے موڈ میں ہے۔ یہ وہ ہے جو ہم چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

تازہ ترین