• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اسٹار ڈیوین جانسن نے فاسٹ اینڈ فیوریئس فرنچائز کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک وین ڈیزل پر ان کی سوشل میڈیا پوسٹ میں "ہیرا پھیری" کا الزام عائد کردیا۔ 

واضح رہے کہ ڈیوین جانسن نے فرنچائز کے ساتھ صرف دو پروجیکٹس میں کام کیا اور پھر اسے خیرباد کہہ دیا تھا۔ 

پال واکر کے جانے کے بعد جہاں مداح ایک مرتبہ پھر ڈیوین جانسن کو فرنچائز میں دیکھنا چاہتے ہیں، وہیں وین ڈیزل بھی "دی راک" کو فرنچائز میں واپس آنے کی درخواستیں کررہے ہیں۔ 

اس سلسلے میں وین ڈیزل نے رواں برس جنوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ڈیوین کو اپنا فیصلے ہر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔ 

تاہم حالیہ انٹرویو کے دوران دی راک نے ان کی اس پوسٹ پر ہیراپھیری کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وین کی اس پوسٹ پر میں حیران ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی ملاقات ہوئی تھی، میں نے براہِ راست یہ کہا تھا کہ میں فرنچائز واپس نہیں آرہا۔ 

ڈیوین نے کہا کہ وین کی یہ پوسٹ ہیراپھیری کی ایک مثال ہے، مجھے نہیں پسند کہ وہ اس معاملے میں اپنے بچوں اور ساتھ ساتھ آنجہانی پال واکر کی موت کو بھی لے آئیں، ان معاملات کو دور رکھیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے پر خوش اسلوبی کے ساتھ بات کر چکے ہیں۔  

تازہ ترین